Noha tha sakina ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
زنداں میں سکینہ کی ہے صدا آجاؤ میرے بابا
نوحہ تھا سکینہ کا آجاؤ میرے بابا
مشکل ہے میرا جینا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
خون بہتا ہے کانوں سے رخسار بھی ہیں نیلے
جلتا ہے میرا کرتا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
ہر غم میں مصیبت ہے دروں کی اذیت
یہ حال ہے اب میرا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
لوٹا گیا زیور بھی چھینی گیء چادر بھی
ڈھاتے ہیں ستم اعدا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
جو رن کو گیا بابا واپس وہ نہیں آیا
خیمے میں ہے سناٹا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
سینے پہ سناں کھاے اکبر بھی گےء مارے
پامال ہوا دولہا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
جلتے ہیں سبھی خیمے فریاد کرے کس سے
اب کون بچائے گا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
نیند آےگی اب کیوں کر سوے گی کہاں دختر
یاد آے گا وہ سینہ آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
چادر بھی نہیں سر پر لے جاتے ہیں وہ در در
ہے قید میں وہ کنبہ آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
کہہ دیجئے ہلال اس جا اک شور تھا گریا تھا
جب کہتی تھی وہ دکھیا آجاؤ میرے بابا
---نوحہ تھا سکینہ کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.