Uska rutba sare mehshar bhi nirala hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
یا علی یا علی یا علی یا علی
اس کا رتبہ سر محشر بھی نرالا ہوگا
پاس جس کے بھی ولایت کا حوالہ ہوگا
اس کا رتبہ
انتساب اس کا لکھا جائے گا حیدر حیدر
جب بھی تحریر رسالت کا رسالہ ہوگا
اس کا رتبہ
رزق تقسیم علی کرتے ہیں شک ہے جس کو
حشر کے دن وہ جہنم کا نوالہ ہوگا
اس کا رتبہ
چال تاروں کے بدلنے پہ وہ قادر ہوگا
پتھروں پہ جو علم گاڑنے والا ہوگا
اس کا رتبہ
ڈھونڈنا مالک اشتر کو علی کے ہی قریب
ہے جہاں چاند وہاں چاند کا ہالہ ہوگا
اس کا رتبہ
میں بلا فصل کا قائل ہوں سو آب کوثر
ان کے چلو سے پیوں گا وہ بھی پیالہ ہوگا
اس کا رتبہ
آج جس جس کو برا لگتا ہے یہ کالا علم
اس کا منہ حشر کے میدان میں کالا ہوگا
اس کا رتبہ
پالنے والا خدا ہی کا وہ ہوگا اکبر
ابو طالب نے جسے گود میں پالا ہوگا
اس کا رتبہ سر محشر بھی نرالا ہوگا
یا علی یا علی یا علی یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.