Ali ke noor ka sadqa dikhai deta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
علی کے نور کا صدقہ دکھائی دیتا ہے
خدا کے گھر میں اجالا دکھائی دیتا ہے
علی کے نور کا صدقہ دکھائی دیتا ہے
مزاج نہج البلاغہ ہے آیتوں جیسا
کلام یہ بھی خدا کا دکھائی دیتا ہے
نصیری کہتے ہیں معبود میرے مولا کو
عجیب جھوٹ ہے سچا دکھائی دیتا ہے
علی امام من است و منم غلام علی
ہر ایک نبی یہی کہتا دکھائی دیتا ہے
طلاق دنیا کو دی جس نے بے نیازی سے
وہ صرف شوہر زہرا دکھائی دیتا ہے
ہے جرم نام علی لینا کیا قیامت ہے
تمام شہر ہی کوفہ دکھائی دیتا ہے
کمال قدرت معبود ہے میرا عباس
علی کو بھی یہ علی سا دکھائی دیتا ہے
نجف ہے میر تکلم کا طور اے موسی
اسے یہیں پہ وہ جلوہ دکھائی دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.