Kaha Se Layegi Dunia Hussain Ke Jaisa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
فقط حسین ملے گا حسین کے جیسا
عبادتوں کا تو جاری ہے سلسلہ اب تک
نماز کو وہ نمازی نہیں ملا اب تک
کرے جو خاک پہ سجدہ حسین کے جیسا
خدا بھی ناز کرے فخر عالمین بنے
ہے اس رسول کا حق شاہ مرسلین بنے
ہے جس نبی کا نواسہ حسین کے جیسا
دلیر مان رہی ہے شجاعتیں تم کو
سلام کرتی ہے اصغر شہادتیں تم کو
ہے مہینے میں جذبہ حسین کے جیسا
شکست کس کی ہے میدان میں فیصلہ کرلے
دلیلیں چھوڑ دے آجا مباہلہ کرلے
ہے تیرے پاس تو لے آ حسین کے جیسا
نصیریوں سے کہو چھوڑ دے بضد ہونا
قبول کیسے کرے گا وہ لم یلد ہونا
جسے نصیب ہو بیٹا حسین کے جیسا
خدا ہی جانے کہ عباس کیا ہے شان تیری
یہ منزلت یہ سعادت کسے نصیب ہوئی
تجھے سمجھتی ہے زہرا حسین کے جیسا
سکھا گئی ہے یہ دنیا کو ثانی زہرا
یہی عقیدہ ہے مختار اور تکلم کا
کہاں ہے ورد کوئی آ حسین کے جیسا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.