Hussain jeet gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
صدا یہ دیتا ہے سجدہ، حسین جیت گئے
بچا کے دین نبی کا، حسین جیت گئے، حسین جیت گئے
صدا
علی کے لہجے میں خطبات تو سنانے دو
ذرا سی دیر ہے، زینب کوئی شام آنے دو
یزید خود یہ کہے گا،
حسین جیت گئے
اگر حسین سے اتنی ہی دشمنی ہے تیری
زبان کاٹ دے، دنیا کے ہر مؤذن کی
اذاں کے لب پہ ہے نعرہ
حسین جیت گئے
قریب خانہ پروردگار جا تو سہی
نظر سے بغض کے پردے ذرا اٹھا تو سہی
لکھا ہے برسر کعبہ
حسین جیت گئے
ہے عکس فاتح خیبر یہ بے زبان نہیں
اے حرملہ تجھے معلوم اس کی شان نہیں
ابھی کہے گا یہ بچہ
امیر شام کہاں اب تیری حکومت ہے
میرے حسین کے قدموں پہ لاش بیعت ہے
اٹھا لے آ کے جنازہ
حسین جیت گئے
اذاں میں لہجہ اکبر کا اس قدر تھا اثر
ابھی تو جنگ کا آغاز بھی نہیں ہے مگر
ضمیر حر کا ہے دعوی
حسین جیت گئے
سناں کی نوک پہ جیسے ہی سر بلند ہوا
عجیب شان سے مقتل میں مصطفی نے کہا
وہ دیکھو فاطمہ زہرا
حسین جیت گئے
بگاڑا کیا ہے تکلم ہمارا فتووں نے
زمانہ گونج رہا ہے صدائے ماتم سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.