Chand suraj jise kehti hai ye duniya zehra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
چاند سورج جسے کہتی ہے یہ دنیا زہرا
اصل میں ہے یہ تیرے نور کا صدقہ زہرا
چاند سورج
آج بھی دیتی ہے آواز حدیث قدسی
تم نہیں ہوتی تو کچھ بھی نہیں ہوتا زہرا
اس لیے ام ابیہا تمہیں کہتے ہیں نبی
تم نے آغوش میں حسنین کو پالا زہرا
رازق کون و مکاں فاتح خیبر ہے مگر
مٹھیوں میں ہے تیری رزق علی کا زہرا
سورہ دہر نے یہ بات بھی ثابت کردی
تیرے فاقے سے بھی ہوتا ہے افاقہ زہرا
حشر تک کیوں نہ وہ آرام سے آرام کرے
تیرے قدموں پہ ہے اسلام کا تکیہ زہرا
ایک پیشانی حر ہے تو ہے ایک اشک عزا
مل گیا دونوں کو رومال تمہارا زہرا
التجا ہے یہ تکلم کی دعا دے دینا
جب بھی مختار سے سننا یہ قصیدہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.