QAYAAL E QAALIQ E AKBAR
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
خیال خالق اکبر کا ہم خیال حسین
جسے زوال نہیں ہے وہ لا زوال حسین
بشر کے روپ میں اللہ کی مثال حسین
دل رسول کی دھڑکن علی کا لال حسین
حسین جیسے کسی کے بھی والدین نہیں
بہت حسین ہے یوسف مگر حسین نہیں
سمندروں نے کیا جس کی نوکری کو سلام
نماز کرتی رہی جس کی بندگی کو سلام
کیا ہے موت نے خود جس کی زندگی کو سلام
زمانہ کرتا ہے اب تک اسی جری کو سلام
حیات موت کے سائل کو بانٹ دیتا ہے
حسین تیغ کو شہ رگ سے کاٹ دیتا ہے
یہ کائنات ریاست رئیس ہے شبیر
دبیر عشق خدا کا انیس ہے شبیر
نفس نفس کی صدا ہے نفیس ہے شبیر
قسم حبیب کی قسمت نویس ہے شبیر
خدا کے لہجے میں اکثر کلام کرتے ہیں
حسین حر کو علیہ السلام کرتے ہیں
حسین صبر ہے ایثار ہے محبت ہے
حسین عشق کے مضمون کی عبارت ہے
حسین رحمت اللعالمین پہ رحمت ہے
حسین کوئی فسانہ نہیں حقیقت ہے
جہاں میں اب بھی شہ مشرقین باقی ہے
یزید مٹ گیا نام حسین باقی ہے
دیا بجھا کے جو روشن کرے ضمیر بشر
جو کائنات میں رکھتا ہے خورشناس نظر
جو چشم غیظ سے کر دے جہاں کو زیر و زبر
حسین ذاکر معبود ہے تہ خنجر
کمال عزم محمد دکھا دیا جس نے
صغیر بیٹے کو غازی بنا دیا جس نے
کہیں تبسم اصغر کہیں حسن ہے حسین
کہیں پہ غازی کہیں عکس پنجتن ہے حسین
کہیں اکیلا کہیں خود میں انجمن ہے حسین
مثال حیدر کرار صف شکن ہے حسین
ہر اک محاذ پہ غالب دکھائی دیتا ہے
حسین تو ابو طالب دکھائی دیتا ہے
حسین خالق خاک شفا مسیحا بھی
حسین فیض کا دریا ہے اور پیاسا بھی
حسین مظہر رب ہے خدا کا بندہ بھی
حسین لاکھوں پہ بھاری رہا اکیلا بھی
حسین نے ابو طالب کی جانشینی کی طرح
الٹ کے رکھ دیا میدان آستین کی طرح
غریب ایسا کہ غربت نثار ہو جس پر
شہید ایسا شہادت نثار ہو جس پر
ذہین ایسا ذہانت نثار ہو جس پر
امام ایسا امامت نثار ہو جس پر
نظام دین و شریعت کی لاج رکھتا ہے
حسین اب بھی خدا کا مزاج رکھتا ہے
انا پرست غریبوں کا چارہ ساز حسین
وقار آل محمد نبی کا ناز حسین
قسم خدا کی خدا ہونے کا جواب حسین
کہو یہ میر تکلم میری نماز حسین
نبی سے پوچھ لو کیا مرتبہ حسین کا ہے
یہ کائنات خدا کی خدا حسین کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.