Ya Imam E Reza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Nabi Hassan
یا امام رضا
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
شبیر کے غم سے میری تقدیر جگاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
میں ہند سے دیکھوں تو خراسان نظر آئے
یوں میری نگاہوں سے حجابات ہٹاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
مولا ہے قسم آپ کو معصومہ قم کی
ہر عاشق شبیر کو روضہ پہ بلاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
یا ضامن آہو تمہیں مسلم کی دہائی
مقروضوں کو ہر قرض سے آزاد کراؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
ہو نعمت اولاد محبوں کو میسر
واللہ انہی دہر کے طعنوں سے بچاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
اکبر کا تصدق تمہیں قاسم کی دہائی
زہرا کی کنیزوں کے سہاگوں کو بچاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
ہے فاطمہ صغری کی یتیمی کا تصدق
امت کے یتیموں کو مصیبت سے بچاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
سجاد کے جلتے ہوئے بستر کی قسم ہے
بیماروں کو بستر سے شفا یاب اٹھاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
دنیا پرآشوب میں دشوار ہے جینا
شیعوں کو ہر ایک لمحہ بلاؤں سے بچاؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
کہتے ہیں مجیب اور نبی یا شاہ مشہد
شبیر کے غمخواروں کی امداد کو آؤ
یا شاہ خراسان غم دنیا سے چھڑاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.