Main husain hun
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
نوکر بنی ہے جس کی قضا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
اس پوری کائنات میں شبیر کے سوا
گزرے بہت وزیر و نبی عالی مرتبہ
لیکن کوئی یہ کہہ نہ سکا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
راہب کے سات بیٹے تو معمولی بات ہیں
میرے تو اختیار میں کل کائنات ہیں
جو چاہوں جس کو کردوں عطا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
میرے لیے نبی نے جو سجدہ بڑھا دیا
خالق سے میں نے وعدہ اسی وقت کر دیا
قرضہ اتار دوں گا تیرا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
واقف نہیں ہیں وہ میرے جاہ و جلال سے
بیعت طلب ہیں فاطمہ زہرا کے لال سے
شاید یزید بھول گیا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
دیدار کا تھا شوق جو خود کو گرا دیا
مولا نے ہاتھ تھام کے بچے سے یہ کہا
اٹھ جا حبیب اٹھ کے بتا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
چمکے ہیں میرے نور سے ذرے زمین کے
تم کیا بتاؤ گے مجھے قانون دین کے
اسلام میرے گھر میں پلا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
تم جانتے نہیں ہو ہم ابن بتول ہیں
یہ چاند تارے سب میرے قدموں کی دھول ہیں
سورج ہے میرے گھر کا دیا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
ایک دن میں عکس فاتح خیبر بنا دیا
لوری میں کیا حسین نے ان کو سنا دیا
اصغر بھی رن میں کہنے لگا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
تو ماتمی ہے میرا مجھے بھی ہے یہ خبر
لیکن میرے عمل پہ تکلم عمل بھی کر
پھر بخش دوں گا تیری خطا
میں حسین ہوں
معمار ارض کرب و بلا
میں حسین ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.