Khayaale khaaliqe Akbar ka hum khayaal hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
خیال خالق اکبر کا ہم خیال حسین
جسے زوال نہیں ہے وہ لازوال حسین
بشر کے روپ میں اللہ کی مثال حسین
دل رسول کی دھڑکن علی کا لال حسین
حسین جیسے کسی کے بھی والدین نہیں
بہت حسین ہے یوسف مگر حسین نہیں
) سمندروں نے کیا جس کی نوکری کو سلام
نماز کرتی رہی جس کی بندگی کو سلام
کیا ہے موت نے خود جس کی زندگی کو سلام
زمانہ کرتا ہے اب تک اسی جری کو سلام
حیات موت کے سائل کو بانٹ دیتا ہے
حسین تیغ کو شہ رگ سے کاٹ دیتا ہے
) یہ کائنات ریاست رئیس ہے شبیر
دبیر عشق خدا کا انیس ہے شبیر
نفس نفس کی صدا ہے نفیس ہے شبیر
قسم حبیب کی قسمت نویس ہے شبیر
خدا کے لہجے میں اکثر کلام کرتے ہیں
حسین حر کو علیہ السلام کرتے ہیں
) حسین صبر ہے ایثار ہے محبت ہے
حسین عشق کے مضمون کی عبارت ہے
حسین رحمت للعالمین پہ رحمت ہے
حسین کوئی فسانہ نہیں حقیقت ہے
جہاں میں اب بھی شہ مشرقین باقی ہے
یزید مٹ گیا نام حسین باقی ہے
) دیا بجھا کے جو روشن کرے ضمیر بشر
جو کائنات میں رکھتا ہے خورشید شناس نظر
جو چشم غیظ سے کر دے جہاں کو زیر و زبر
حسین ذاکر معبود ہے تہ خنجر
کمال عزم محمد دکھا دیا جس نے
صغیر بیٹے کو غازی بنا دیا جس نے
کہیں تبسمِ اصغر کہیں حسن ہے حسین
کہیں پہ غازی کہیں عکسِ پنجتن ہے حسین
کہیں اکیلا کہیں خود میں انجمن ہے حسین
مثالِ حیدرِ کرار صف شکن ہے حسین
ہر اک محاذ پہ غالب دکھائی دیتا ہے
حسین تو ابو طالب دکھائی دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.