Nauha ye sakina ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
نوحہ یہ سکینہ کا رہا پیاس بجھا دو
دریا سے پلٹ آؤ چچا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
مرجھاے ہوے ہونٹ ہیں کاٹیں ہیں زباں میں
ہے حلق میرا سوکھا ہوا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
جو رن کو گیا جیسے مجھے بھول گیا ہے
اک ایک کو میں دیتی ہوں صدا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
اے میرے چچا میرے چچا میرے چچا جان
اسرار سکینہ کا رہا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
آیا نہ کوئی پھر بھی میرے پیاس بجھانے
سن نے کو ہر ایک نے سنا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
میں بیٹھی ہوں دروازے پہ کب آؤ گے عمو
یوں دو نہ یتیمی کی سزا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
فریاد پہ میری کوئی دیتا نہیں آواز
کب تک میں کروں آہ و بکا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
میں تم سے خفا تھی نہ خفا ہوں نہ رہوں گی
بس اتنی تمنا ہے چچا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
اسرار اسیری کے نظر آنے لگے ہیں
بندھ جاے نہ رسی سے گلا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
عشرت یہ پس شہ تھی سکینہ کی صدایں
پانی میں ہے دم اٹکا ہوا پیاس بجھا دو
نوحہ یہ سکینہ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.