Dare Fatima (Sa)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mehwar Reza Rizvi
ہے زمانے میں اعلی در فاطمہ
عظمتوں کا حوالہ در فاطمہ
اس کو جنت کی خواہش نہ ہوگی کبھی
جس نے دیکھا ہے پیارا در فاطمہ
یوں ملائک کا آنا سمجھ نہ سکا
عرش ہے یا ٹھکانہ در فاطمہ
موت سے کہہ رہا ہے خدا جان لے
بے رضا تو نہ جانا در فاطمہ
جب کبھی مشکلوں میں گھرو مومنو
بے خطر تم تو آنا در فاطمہ
رشک کرتے ہیں شمس و قمر اس گھڑی
جب ستارے نے چوما در فاطمہ
ہوگا محتاج نہ وہ کبھی غیر کا
جس کے ہاتھوں نے تھاما در فاطمہ
جب لیا دل سے نام علی با خدا
سامنے اپنے پایا در فاطمہ
سارے دروازے بند اے نبی تم کرو
ہاں مگر بند نہ کرنا در فاطمہ
سات بیٹے ملے بولا راہب میری
بدلی قسمت جو آیا در فاطمہ
نور زہرا سے روشن ہے ساری زمین
آیتوں نے سجایا در فاطمہ
پوچھا محور کہاں ہے کمال بشر
بس یہی میں نے لکھا در فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.