Naame abbas wasila hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Abbas Karim
نام عباس
نام عباس وسیلہ ہے ہر دعا کے لیے اسم اعظم ہے یہ مومن کی التجا کے لیے
نام عباس وسیلہ
منشا زہرا ارادہ علی حکم جلی ثانی جعفر طیار ہے غیرت کا ولی خود چنا خالق اکبر نے ہے وفا کے لیے
نام عباس وسیلہ
کوئی مانے یا نہ مانے ہے یہ ایمان میرا نام عباس ہے بخشش کا ہے سامان میرا چشمہ فیض ہے یہ در ہر اک عطا کے لیے
نام عباس وسیلہ
بعد یہ شیر امام کے جو بھی آئیں گے جو بھی مانگیں گے قسم حق کے وہ مل جائیں گے نسخہ کیمیا ہے نام ہر اک شفا کے لیے
نام عباس وسیلہ
کہا شبیر نے زینب سے جو یہ خوش ہو کر میں ہوں آقا جو صبر کا وفا کا ہے قمر فخر ہارون پہ آیا ہے کربلا کے لیے
نام عباس وسیلہ
دید کرتا ہوں علم پر تو قلم رکتا ہے یاد آتا ہے جو غازی مجھے یوں لگتا ہے اب بھی روتا ہے یا زینب تیری ردا کے لیے
نام عباس وسیلہ
ہم کو روضے پہ بلاؤ میرے آقا عباس چوم لیں آ کے ضریح کو میرا آقا عباس بہر معصوم سکینہ کی التجا کے لیے
نام عباس وسیلہ
جب بھی غازی کے علم پر کبھی پڑ جائے نظر اپنے ہاتھوں کو اٹھاؤ سبھی دعا کے لیے
نام عباس وسیلہ
کیوں نہ ہو نام علمدار جہاں میں اونچا اس کو مانگا ہی تھا حیدر نے کربلا کے لیے
نام عباس وسیلہ
مانگنا ہے جو علمدار کے در پر مانگو معجزہ نام ہے یہ درد لا دوا کے لیے
نام عباس وسیلہ
مانگو عباس سے تم دے کے سکینہ کی قسم یہی ایک خاص طریقہ ہے ہر عطا کے لیے
نام عباس وسیلہ
بولے عباس سکینہ سے ہوں میں شرمندہ مجھے خیمے میں نہ لے جائیو خدا کے لیے
نام عباس وسیلہ
بولے عباس یہ زینب سے ابھی زندہ ہوں ہیں سلامت میرے بازو تیری ردا کے لیے
نام عباس وسیلہ
تیرے روضے کا میں ایک بار کروں بس دیدار میں وہاں آؤں میرے دل کی ہر دعا کے لیے
نام عباس وسیلہ
اب بھی مقتل کی فضاؤں میں ہے زہرا کی صدا مرحبا اے میرے غازی تیری وفا کے لیے
نام عباس وسیلہ
تجھ کو زہرا کی قسم میری مرادیں بھر دے سر جھکایا ہے تیرے در پہ بس دعا کے لیے
نام عباس وسیلہ
اب بھی آتی ہے یہ نقوی کو صدا کانوں میں اب بھی روتی ہے سکینہ یونہی چچا کے لیے
نام عباس وسیلہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.