Zahoor Kijiye Moula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Meesam Abbas
ظہور کیجیے مولا ہم انتظار میں ہیں
ہے لینا زہرا کا بدلہ ہم انتظار میں ہیں
ہر عزادار نے مانگی ہے یہ دعا ہر دم
ہے کرنا فاطمہ زہرا کی قبر پہ ماتم
ہے دینا زہرا کو پرسہ ہم انتظار میں ہیں
اے عسکری کے پسر ہے ہمارے لب پہ دعا
تمہارے ساتھ کریں ہم بھی سفر کربوبلا
ہمیں دکھاؤ نظارہ ہم انتظار میں ہیں
تمہارے پیچھے ہمیں بھی نمازیں پڑھنا ہے
تمہارے ساتھ عزاے حسین کرنا ہے
یہی ہے خواب ہمارا ہم انتظار میں ہیں
ہر ایک ظلم کا طوفان رکنے والا ہے
ہمارے وقت کا شبیر آنے والا ہے
یزید وقت مرے گا ہم
انتظار میں ہیں
خدا کے گھر میں ہے ماتم حسین کا کرنا
وہاں علی کا قصیدہ ضرور ہے پڑھنا
ہے انتظار میں کعبہ ہم انتظار میں ہیں
دل کی حسرت ہے یہ معین کی اور میثم کی
ہمیں نصیب ہو شفقت تمہارے پرچم کی
ہمیشہ دل نے پکارا ہم انتظار میں ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.