Kab Aaoge Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Meesam Abbas
یا مہدی مددی یا مہدی مدد
العجل العجل العجل
ہوائے کرم کب چلاؤ گے مولا
دیے ظلم کے کب بجھاؤ گے مولا
یہ غیبت کہاں تک بڑھاؤ گے مولا
کب اپنی زیارت کراؤ گے مولا
کب اپنی زیارت کراؤ گے مولا، کب آؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
جدائی میں کب تک رلاؤ گے مولا، کب آؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
ہوئی ایک مدت ستم سہتے سہتے
زبان تھک چکی العجل کہتے کہتے
ہمیں کب غموں سے چھڑاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
عریضوں کو کب تک وسیلہ بنائیں
تمہیں حال دل سامنے اب سنائیں
کب ان فاصلوں کو مٹاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
ولایت کو زخمی کیے جا رہے ہیں
سب ایک دوسرے سے لڑے جا رہے ہیں
کب آپس میں ان کو ملاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
ظہور آپ کا ہوگا کس روز جانے
دعائے فرج ہے لبوں پر ہمارے
اثر کب دعاؤں میں لاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
یہ دل مثل حر ہے پریشان ہمارا
حسین آپ بن کر بتاؤ خدارا
گلے سے ہمیں کب لگاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
ہے حالت بھی اب مثل یعقوب دیکھو
ہماری امیدوں کے یوسف تمہی ہو
ترس کب ان آنکھوں پہ کھاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
بقیع میں کب تک اندھیرا رہے گا
دل فاطمہ کو سکون کب ملے گا
دیا قبر پہ کب جلاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
رہیں گے یونہی کب تلک اشک جاری
شب ہجر کب ختم ہوگی ہماری
چراغ سحر کب جلاؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
ہلال اور میثم بہاتے ہیں آنسو
سجے ہیں جنازوں کے بازار ہر سو
کیا غیبت سے اب بھی نہ آؤ گے مولا کب آؤ گے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.