Musalle pa maine
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Tasfeer
مصلے پہ میں نے علی کا قصیدہ جوں ہی گنگنایا
سویرے سویرے
خدا کی قسم پھر، عبادت کا مجھ کو بڑا لطف آیا
سویرے سویرے
نکل کر اندھیروں کے نرغے سے حر جب
در شہ پہ آیا، سویرے سویرے
تو زہرا کے بیٹے نے ایک پل میں اس کا، مقدر جگایا
سویرے سویرے
ملائک نے جس وقت مدح و ثنا کی،
فضاؤں میں گونجی صدا، یا علی کی
پرندوں میں بھی اپنی بولی میں نعرہ، علی کا لگایا
سویرے سویرے
ہے مرضی حسنین مرضی خدا کی
ابھی سیدہ کی لبوں پر دعا تھی
لباس جنا لے کے رضوان جنت نے، در کھٹکھٹایا
سویرے سویرے
مہک باغ عصمت کی ہر سمت پھیلی
لگا یوں کہ آمد ہوئی سیدہ کی
جوں ہی میں نے گھر میں حدیث کسا کے، دیے کو جلایا
سویرے سویرے
وہ کثرت سے ورزش کا عادی تھا ملا
کہ بچپن سے پکا فسادی تھا ملا، جہادی تھا ملا
مگر جب اذاں میں سنا نام حیدر، بڑا تلملایا
سویرے سویرے
میں ناد علی پڑھ کے سویا تھا شب کو
پسند اس قدر آئی یہ بات رب کو
سہیل ایک فرشتہ شفاعت کی میری، سند لے کے آیا
سویرے سویرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.