Namaze shab mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
شب کی تاریکی میں نمازِ شب کے بعد
میرا مظلوم امام دعا مانگ رہا ہے
میرے مولا تجھے واسطہ اس غریب کے اشکوں کا
سکونِ دل کی لئے کر مجھے سکینہ عطا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ مانگتا ہے دعا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سکونِ دل کی لئے کر مجھے سکینہ عطا
دیا ہے صبر تو مجھکو قرار بھی دے دے
مہک بتول کی حیدر کا پیار بھی دے دے
اسے میں دیکھ لوں تو یاد آئے مجھکو ماں زہرا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
وہ میرے سینے پہ سوئے تو دھڑکنیں خوش ہو
چلے وہ انگلی پکڑ کر تو آہٹیں خوش ہو
وہ مانگے پانی تو ہاتھوں کو میں کروں کوزہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
سنا ہے بیٹی جنازے کی ہوتی ہے رونق
مجھے بھی چاہئے قرآن زندگی کا ورق
ملے جنازے کی رونق برائے کربوبلا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
عبادتوں کا صلہ تجھ سے مانگتا ہوں میں
یہی تو ایک دعا تجھ سے مانگتا ہوں میں
چراغِ خیمہ بجھاؤں تو وہ ہو مثل دیا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
ستائے یاد اسے جب ہمارے سینے کی
تو قید خانے میں مجلس بپا کرے میری
پھوپھی کے ساتھ مصلے پہ وہ کرے گریہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
خدا نے سن لی دعائے حسین ابنِ علی
ملی وہ بیٹی جو بالکل شبیہ زہرا تھی
سکون مل گیا شہ کو سکینہ نام رکھا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
مگر سکون یہ کربوبلا میں جاتا رہا
ہوئی یتیم سکینہ بندھا رسن میں گلا
حسین روتے تھے کہہ کے برسر نیزہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
ستم یہ شام کے دربار میں ہؤا کیسا
جسے حسین نے اپنے خدا سے مانگا تھا
اسے کنیزی میں اپنی کسی نے مانگ لیا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
پس حسین سکینہ نے وہ ستم دیکھا
تڑپ کے کہتی تھی بچی پدر کے لاشے سے
چھپالو خوں بھرے دامن میں مجھکو اے بابا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
سر حسین سے آئی صدا سر میداں
نماز شب کی دعا کا اثر سکینہ جاں
کریں گے تیری حفاظت وہ نام ہے جس کا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
ریحان اعظمی کہتی تھی کربلا کی فضا
ہے باپ بیٹی کا یہ امتحان کیسا خدا
ہر ایک ظلم پہ دونوں کے لب پہ ہے یہ صدا
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
نمازِ شب میں کوئی باپ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.