Ali Ali Moula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Meesam Abbas
غدیر خم کا ہے نعرہ علی علی مولا
خدا کے دین کا سہارا علی علی مولا
نہ ہم سے پوچھئیو مشکل میں کیوں کہا حیدر
بڑوں سے اپنے بھی خیبر کا پوچھ لو منظر
نبی نے خود ہی پکارا
علی علی مولا
او زبان کٹا کے بھی میثم یہی تو کہتے ہیں
رگ حیات پہ مولا ہمارے رہتے ہیں
رکے نہ ذکر تمہارا علی علی مولا
ہے مجھ کو ناز کہ شجرہ میرا غدیری ہے
امیر بھیک مانگیں یہ وہی امیری ہے
خدا کے دین کا ستارہ علی علی مولا
ولایت علی مولا سے تم جدا نہ رہو شریف ماں ہے بتانے والی اللہ کہو وہی ولیوں کا پیارا علی علی مولا
ہر ایک فقیر کے دل میں یہی تو حسرت ہے
دکھائیں آپ جو روزہ تو پھر عنایت ہے
نجف دکھا دے خدارا
علی علی مولا
سنی جو آیہ بلغ نبی سے یوم غدیر
نبی نے کہہ دیا حیدر ہے کائنات امیر
خدا کا ہے یہ اشارہ علی علی مولا
بتانے ماں کی طہارت معین اور میثم
اٹھا کے ہاتھ میں اپنے رسول کا پرچم
لگاؤ جھوم کے نعرہ علی علی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.