Maula ko pehchan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
مولا کو پہچان
علی ہے اول علی ہے آخر جان اے نادان
پاکیزہ وہ لوگ ہیں جو مولا سے محبت کرتے ہیں
قول نبی ہے وہ ہے نجس جو ان سے عداوت رکھتے ہیں
حب علی سے ہو جاتی ہے نسلوں کی پہچان
عشق علی میں منزل منزل دار پہ جانا پڑتا ہے
سر کو کٹانا پڑتا ہے گھر بار لٹانا پڑتا ہے
دیکھ کے میثم کی ہمت کو دنیا ہے حیران
ایک علی کے روپ ہیں کتنے کوئی کیا بتلائے گا
جتنی سمجھ ہے اتنے ترانے شان میں گاتا جائے گا
کسی کا آقا کسی کا مولا کسی کا ہے بھگوان
یہاں علی ہے وہاں علی ہے جہاں بھی دیکھو علی علی
سب نے کہا کہ میرے یہاں تھے میرے یہاں تھے ابھی ابھی
ایک ہی دن میں علی ہوئے ہیں چالیس گھر مہمان
کھاتا ہے مولا کا صدقہ گاتا ہے غیروں کے گن
علی ہیں دونوں جگت کے داتا دشمن مولا سن سن سن
دھرتی کے ہر ہر وارے پر ہے مولا کا احسان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.