Meray Moula mujhey do sahaara
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
میرے مولا مجھے دو سہارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
ڈھلتے سورج کو تم نے ابھارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
تم ہی مشکل کشائے جہاں ہو
تم ہی مولائے کون و مکاں ہو
انبیا نے بھی تم کو پکارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
میری کشتی بھنور میں پھنسی ہے
دشمنوں کے لبوں پر ہنسی ہے
کردو نزدیک مجھ سے کنارہ
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
گردشوں میں مقدر ہے میرا
کیا کروں چار سو ہے اندھیرا
تم جو چاہو تو چمکے ستارہ
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
رنج میں کب سے میں مبتلا ہوں
کب سے مولا اسیر بلا ہوں
کیا تڑپنا میرا ہے گوارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
منحرف ہو چلا ہے زمانہ
زندگی بن رہی ہے فسانہ
دیکھو میری طرف اب خدارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
تم ہو مولا حسن کی دہائی
سرور بے کفن کی دہائی
سن لو فریاد میری خدارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
بہر عباس بازو کو تھامو
بیڑیاں بہر سجاد کاٹو
یا علی میں ہوں بندہ تمہارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
واسطہ اکبر نوجواں کا
واسطہ چھ مہینے کی جاں کا
کر دو رحمت کو بس اب اشارہ
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
دشمنوں کو میرا حق دکھا دو
ہوش کا ان کو شربت پلا دو
کر دو بس ان پہ یہ آشکارا
میں نے تھاما ہے دامن تمہارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.