Mai Abu Talib hu
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Miscellaneous
میں ابو طالب ہوں
میں ہوں عمران لقب میرا ابو طالب ہے
اور نسب میرا علی غالب الغالب ہے
جس میں ڈھلتی ہے ولایت وہ میرا قالب ہے
جو ہے مطلوب زمانہ وہ میرا طالب ہے
کیا ہے مقصد میرا مقصود سمجھ سکتا ہے
میں وہ حامد ہوں جسے محمود سمجھ سکتا ہے
منکشف دیکھے ہیں توحید کے منظر میں نے
جسم میں ڈھلتے ہوئے دیکھے پیمبر میں نے
خود کو پوشیدہ رکھا کعبے کے اندر میں نے
گود میں پالے ہیں انوار کے پالے میں نے
اپنی ہی ذات میں عالم انوار ہوں میں
جو ہے عالم کا خدا اس کا مددگار ہوں میں
میں نے ہر کام کیا ذات احد کی خاطر
وقف سانسیں رب صمد کی خاطر
سورہ فیل بنی ہے میرے جد کی خاطر
بات کافی ہے یہ رتبے کی سند کی خاطر
کب سمجھ پایا یہ زمانہ میرے الہاموں کو
اپنا کہتا ہے خود اللہ میرے کاموں کو
واقف عظمت توحید و رسالت میں ہوں
اتری قرآن سے پہلے وہ آیت میں ہوں
ہادی وقت ہوں خلائق کی ہدایت میں ہوں
کثرت کفر میں بس مرکز وحدت میں ہوں
میری ہر حد وہ سرحد سے ملا دیتا ہے
میری باتوں کو وہ آیات بنا دیتا ہے
مصرف خالق باری کا میں جزدان بھی ہوں
خانہ رب جلی کا میں نگہبان بھی ہوں
کل ایمان کے لیے حاصل ایمان بھی ہوں
ایک پیکر میں علی بھی ہوں میں عمران بھی ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.