Kaha'n se layegi duniya hussain ke jaisa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
فقط حسین ملے گا حسین کے جیسا
عبادتوں کا تو جاری ہے سلسلہ اب تک
نماز کو وہ نمازی نہیں ملا اب تک
کرے جو خاک پہ سجدہ حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
دلیر مان رہی ہے شجاعتیں تم کو
سلام کرتی ہے اصغر شہادتیں تم کو
ہے مہینے میں جذبہ حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
خدا ہی جانے کہ عباس کیا ہے شان تیری
یہ منزلت یہ سعادت کسے نصیب ہوئی
تجھے سمجھتی ہے زہرا حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
نصیریوں سے کہو چھوڑ دے بضد ہونا
قبول کیسے کرے گا وہ لم یلد ہونا
جسے نصیب ہو بیٹا حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
شکست کس کی ہے میدان فیصلہ کر لے
دلیلیں چھوڑ کے آ جاؤ مباہلہ کر لے
ہے تیرے پاس تو زہرا حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
سکھا گئی ہے زمانے کو ثانی زہرا
وہی عقیدہ ہے میر اور تکلم کا
کہاں ہے ورد کوئی اور حسین کے جیسا
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
فقط حسین ملے گا حسین کے جیسا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.