Karam Maangta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Miscellaneous
کرم مانگتا ہے عطا مانگتا ہے
بنا مرتضی کے تو کیا مانگتا ہے
عطا کیسے ہو تجھ پہ شان کریمی
کرے تجھ پہ کیسے وہ اپنی رحیمی
جو ہے سیدہ خود دعا مصطفی کی
اسے چھوڑ کر تو دعا مانگتا ہے
جہاں پر خدا ہے وہی مصطفی ہے
جہاں مصطفی ہے وہی مرتضی ہے
علی کے بنا تو نبی نہ ملے گا
علی کے بنا تو خدا مانگتا ہے
وہ در جس سے راہب کو دولت ملی ہے
وہی پر سے فطرس کو عزت ملی ہے
عطا اپنی رکھ دی جہاں پر خدا نے
وہ در چھوڑ کر تو عطا مانگتا ہے
وفا کو سکھائے سلیقہ وفا کا
سبق جس نے بخشا جہاں کو حیا کا
ملے کیسے تجھ کو حیا بھی وفا بھی
علم چھوڑ کر تو وفا مانگتا ہے
یہ جنت کے مالک یہ کوثر کے مالک
یہ دین نبی کے یہ منبر کے مالک
بنا پنجتن کے دعا تو جو مانگے
دعا وہ کہاں بددعا مانگتا ہے
تو کہتا ہے جن کو نبی کے برابر
وہ سب ہیں بھکاری ہیں باغی ستمگر
جو حق چھین کھائے نبی کے حرم کا
تو ایسے فقیروں سے کیا مانگتا ہے
الہی یہ کیسا کڑا وقت آیا
وہ جس نے زمانے کو پردہ سکھایا
وہ غیرت کا رب ہے جو بے غیرتوں میں
ہر ایک موڑ پر بس ردا مانگتا ہے
وہ گھر سے چلا تھا تو کڑیل جوان تھا
وہ بازار پہنچا جوان پھر کہاں تھا
وہ ہے ساتھ جس کے وہ مائیں وہ بہنیں
وہ مرنے کی ہر پل دعا مانگتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.