Imame Zamana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Miscellaneous
امام زمانہ امام زمانہ بڑا دکھ بھرا ہے ہمارا فسانہ
امام زمانہ امام زمانہ
مخالف ہوا ہے یہ ظالم زمانہ
امام زمانہ امام زمانہ
ہوس مال و زر کی نہ کل تھی نہ اب ہے
فقط ایک نگاہ کرم کی طلب ہے
یہی ہے جہاں میں ہمارا خزانہ
امام زمانہ امام زمانہ
علی کے محبو سلامت رہو تم
جہاں بھی رہو با حفاظت رہو تم
عطا خود کریں گے تمہیں آب و دانہ
امام زمانہ امام زمانہ
لٹا دوں گا اشکوں کے سب موتیوں کو
چھپا رکھا ہے دل میں اپنے غموں کو
میری آرزو ہے میرے گھر بھی آنا
امام زمانہ امام زمانہ
زیارت کی خواہش کو دل میں بسا کر
میں حسرت سے دیکھوں گا نگاہیں اٹھا کر
کہیں پر اگر قافلہ ہو روانہ امام زمانہ امام زمانہ
مجھے تو زمیں پر ہی جنت ملی ہے
میری زندگی بندگی میں ڈھلی ہے
تیرا آستانہ ہے میرا ٹھکانہ
امام زمانہ امام زمانہ
مدد کر محمد کے وارث ہماری
مٹا دے دل زار کی بے قراری
سخی ہے زمانے میں تیرا گھرانہ امام زمانہ امام زمانہ
ہواؤں میں روشن جو طاہر دیا ہے
یہی در حقیقت وہ نور خدا ہے
فضاؤں میں گونجے تیرا ہی ترانہ
امام زمانہ امام زمانہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.