Naam sakina rakhna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Safdar Abbas
کوئی صورت ہو مگر نرم ہی لہجہ رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر نام سکینہ رکھنا
سخت آواز میں ہر گز نہ بھلانا اس کو
نیند آجاے تو سینے پہ سلانا اس کو
ایک لمحے کے لئے بھی نہیں تنہا رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
گود میں ایسے اٹھانا کہ لگے کوئی گلاب
جیسے رکھتے تھے سکینہ کو حسین اور رباب
پالنا ایسے سکینہ کو سکینہ رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
جب گیء بالی سکینہ سر بازار جفا
ننھے ہاتھوں سے چھپاتی رہی چہرہ اپنا
اس کو کردار سکینہ سے شناسا رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
امتحاں تھا جو سکینہ کی گیء سر سے ردا
بیٹی لیکن نہ تمہاری ہو کبھی بے پردہ
یاد ہر وقت یہ غیرت کا تقاضا رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
چھد گیء مشک تو کرتی رہی معصوم فغاں
بوندھ پانی کو ترستی رہی شبیر کی جاں
تم کسی حال میں بیٹی کو نہ پیاسا رکھنا
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
اک نصیحت ہے جو باقر نے لکھی ہے صفدر
نام بیشک رکھو نسبت سے رہے دھیان مگر
زندہ سادات کی حرمت کو ہمیشہ رکھن
اپنی بیٹی کا اگر۔۔۔
کوئی صورت ہو مگر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.