Ghadeer-e-khum ke mimbar se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Miscellaneous
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
من کنت مولا فہذا علی مولا
کہے لاکھوں کے لشکر سے خدائی حکم یوں بڑھ کر
اٹھائے ہاتھ اپنے جانشین کا نام رب لے کر
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
نبی نے جان کے خم میں یہی الفاظ دہرائے
علی کی شخصیت زمانے بھر کو ایسے دکھلائے
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
زمین آسمان مختصر عالم کے ذرے نے
صحیفوں نے نبیوں نے کیا تسلیم کعبے نے
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
اٹھا ایک موج خوشروانی لہروں میں سمندر میں
فلک نے کہکشاؤں نے بھی سن لی لفظ اطہر نے
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
اگر مانو اگر سمجھو یہی سبقت ہے ہردم کی
انہی لفظوں میں پوشیدہ بقاؤ رب آدم کی
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
رہے جو آج ثنا پیرو ہر حکم پیغمبر
سوائے مرتضی دیکھے نہ کوئی دوسرا رہبر
من کنت مولا فہذا علی مولا
غدیر خم کے منبر سے یہ آواز رسول اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.