Hussain kishti e ummat ko thamne wale
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Miscellaneous
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پر حاضر ہیں مانگنے والے
حسین بگڑے مقدر سنوارنے والے
حسین گرتے ہوئے کو سنبھالنے والے
حسین آئی بلاؤں کو ٹالنے والے
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
ہجوم فکر سے اب دم لبوں پہ آیا ہے
حسین آپ نے لاکھوں کا گھر بنایا ہے
ہجوم غم سے اندھیرا نظر میں چھایا ہے
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
نبی کی تم کو نبوت کا واسطہ مولا
علی کی تم کو امامت کا واسطہ مولا
خدا کی آپ کو عظمت کا واسطہ مولا
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
تمہیں تو بگڑے مقدر بنانے والے ہیں
تمہیں تو رنج و الم سے چھڑانے والے ہیں
گل مراد سے دامن کو بھرنے والے ہو
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
جوانی علی اکبر کا واسطہ آقا
شہادت علی اصغر کا واسطہ آقا
سکینہ پیاسی کی فرقت کا واسطہ مولا
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
تمہیں مشیت خالق ہو اور کس سے کہیں
کہاں تک غم و اندوہ اپنے دل پر سہیں
بحق زینب و کلثوم بگڑے کام بنیں
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
بہت ہی قلب سسکتا ہے ناامیدی سے
ہزاروں ٹھوکریں کھائی ہیں بدنصیبی سے
بدل دیں آپ مقدر کو خوش نصیبی سے
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
حجاب آنکھوں سے روضہ لگانے آئی ہے
حجاب اشک عقیدت چڑھانے آئی ہے
حجاب جاوداں قسمت بنانے آئی ہے
حسین کشتی امت کو تھامنے والے
در حضور پہ حاضر ہیں مانگنے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.