Eid e zahra Manqabat
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Miscellaneous
عید زہرا
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
ہر سو ہے خوشیوں کا سماں
نظریں اٹھا کے دیکھو جہاں
بچہ بوڑھا ہو یا جواں
بس ہے قصیدہ ورد زباں
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
ہو عید زہرا یا ہو غدیر
بس مومن ہی منائیں گے
دنیا میں منافق جتنے ہیں
سب جل جل کے مر جائیں گے
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
آج کا دن ہے خوشیوں کا
عابد کا دل شاد ہوا
جو بھی دشمن سرور کا
اس کا گھر برباد ہوا
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
بیعت کا سوال جو کرتے تھے
وہ ہاتھ نہیں اب اٹھ سکتے
شبیر کے قاتل تھے جتنے
مختار نے مارے چن چن کے
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
مختار تیری عظمت کو سلام
مختار تیری ہمت کو سلام
مختار تیری طاقت کو سلام
مختار تیری جرات کو سلام
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
کونین میں جس کا ہے چرچا
جو ہادی و مولا ہے میرا
آغاز امامت ہے ان کا
ہے تاج امامت سر پہ سجا
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
مولا ہوں خوش تو خوش ہونا
جب ہوں غمگیں تو غم کرنا
یہ مقصد خلقت ہے میرا
زہرا سے جزا میں پاؤں گا
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
جو کہتے ہیں مولا حیدر
وہ سب سے بیٹر لگتے ہیں
جو سنتے نہیں ذکر حیدر
ہم کو وہ چیٹر لگتے ہیں
بتلاتا ہے ہم کو قرآن
حیدر کی ولایت ہے ایماں
غافل ہے ولا سے جو انساں
در اصل ہے وہ انساں شیطاں
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
ہے جان علی ولی اللہ
ہے شان علی ولی اللہ
ایماں علی ولی اللہ
پہچان علی ولی اللہ
آج دنیا کو یہ بتانا ہے
عید زہرا ہے مسکرانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.