Bekaso ke madadgar mola ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ustad Pyare Khan
بیکسوں کے مددگار مولا علی
جز تیرے کوئی اپنا سہارا نہیں
تیرا در چھوڑ کر جائیں آخر کہاں
غیر کا در جبیں کو گوارا نہیں
جو علی کا نہیں وہ نبی کا نہیں
جو نبی کا نہیں وہ خدا کا نہیں
جو خدا کا نہیں وہ کسی کا نہیں
کیا خم میں نبی نے پکارا نہیں
آئے کعبے میں جس دم علی کے قدم
منہ کے بل گر پڑے بت یہ کہتے ہوئے
آئیے آئیے جانشین نبی
یہ تمہارا ہی گھر ہے ہمارا نہیں
وہ تو کم ظرف ہیں جو تمہیں چھوڑ دیں
ورنہ مولا علی تیری تعظیم کو
جو پلٹ کر نہ آئے وہ سورج نہیں
اور جو نہ چوکھٹ کو چومے وہ تارا نہیں
بھیڑ سے حاجیوں کی یہ آئی صدا
خم کے میداں میں یہ نبی نے کہا
یہ علی ہے وصی خوب پہچان لو
جو علی کا نہیں وہ ہمارا نہیں
پہلے تاریخ خیبر کی پڑھ لیجیے
پھر کوئی آخری فیصلہ دیجیے
جنگ خیبر ہو خندق ہو یا بدر و حنین
کونسی جنگ میں کفر ہارا نہیں
کیوں بلندی پہ نازاں ہے تو اس قدر
میں غلام علی ہوں غلام علی
اے فلک تو تو کیا تیری محفل میں بھی
میری قسمت سا کوئی ستارہ نہیں
جانے خندق میں کیسے مسلمان تھے
طعنہ کفر چپ چاپ سنتے رہے
سب کے پہلو میں تلواریں موجود تھیں
عمرو کا سر کسی نے اتارا نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.