Abu talib ka beta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Miscellaneous
ابو طالب کا بیٹا
وصیت کا مینارہ ابو طالب کا بیٹا
غدیر خم کا دولہا ابو طالب کا بیٹا
علی مردوں کو جلائے
علی سورج پلٹائے
کرشمے دیکھ کے جس کے نصیری چکر کھائے
کرشمے دیکھ کے جس کے زمانہ دھوکا کھائے
نصیری سمجھ نہ پائے
خدا ہے یا ہے بندہ ابو طالب کا بیٹا
نسب کچھ ایسا پایا نبی نے بیٹی دے دی
شب ہجرت جو سویا خدا نے مرضی دے دی
شرف کا عرش مولا ابو طالب کا بیٹا
نرالی شان والا ابو طالب کا بیٹا
جو ان سے بغض رکھے گا بڑی مشکل میں پڑے گا
یہاں بھی ہاتھ ملے گا وہاں بھی ہاتھ ملے گا
ہے بخشش کا دروازہ ابو طالب کا بیٹا
اسے کہتے ہو کافر پیغمبر کا جو چچا ہے
اے فرضی باپ کے بیٹوں وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے
ہے اب بھی غیب میں بیٹھا ابو طالب کا بیٹا
میرا ایمان علی ہے میرا قرآن علی ہے
میرا ایمان علی ہے میری پہچان علی ہے
زمانے والو سن لو میرا سلطان علی ہے
شہنشاہی کا ادارہ ابو طالب کا بیٹا
ہوئی جب ان کی ولادت بتوں کی آئی شامت
مقدر دین کا جاگا ملی کعبے کو طہارت
وقار خانہ کعبہ ابو طالب کا بیٹا
ملا جب مال غنیمت اکٹھا ہو گئی امت
مگر جب دین نبی کو پڑی ہے خون کی ضرورت
نکل کر سامنے آیا ابو طالب کا بیٹا
وہ نکلا خیمہ حق سے بنی ہاشم کا جیالا
بتاتی ہے یہ جلالت بٹھا دو کتنا ہی پہرہ
اٹھا لے جائے گا دریا ابو طالب کا بیٹا
جب ایک ہلکا سا تبسم بنا شمشیر جلالت
تو پھر فیاض نہ جانے وہ ہوتی کیسی قیامت
اگر کھل کر ہنس دیتا ابو طالب کا بیٹا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.