Abbas kate hatho ka ejaaz dikha do
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Miscellaneous
عباس کٹے ہاتھوں کا اعجاز دکھا دو دن میرے پلٹ دو میری تقدیر بنا دو
میں بیکس و مجبور ہوں ناچار ہوں مولا
مفلس ہوں تہ دست ہوں نادار ہوں مولا
آلام و مصائب میں گرفتار ہوں مولا
اس واسطے کا طلب گار ہوں مولا
مشکل میں غریبوں کے مددگار تمہی ہو
ہر بیکس و بے یار کے غم خوار تمہی ہو
فرزند یداللہ ہو مختار تمہی ہو
فوج شہ بیکس کے علمدار تمہی ہو
اللہ نے بخشا ہے تمہیں رتبہ عالی
محتاج کے داتا ہو تو بیکس کے ہو والی
تم باب الحوائج ہو زمانہ ہے سوالی
میں بھی ہوں گدا اور میرا دامن بھی ہے خالی
اے ناصر دین سرور مظلوم کا صدقہ
اے حامی دین زینب و کلثوم کا صدقہ
بے شیر کے سوکھے ہوئے حلقوم کا صدقہ
سجاد کا اور باقر معصوم کا صدقہ
ہر سمت سے مجھ پر ہے مصیبت کی چڑھائی
اپنے غم و آلام ہیں خوشیاں ہیں پرائی
ہر راحت دنیا نے نظر مجھ سے پھرائی
دل دیتا ہے رو رو کے سکینہ کی دہائی
آغا شہ مظلوم کی توقیر کا صدقہ
بیچارگی زینب دلگیر کا صدقہ
دربار میں گونجی ہوئی تقریر کا صدقہ
بیمار سے لپٹی ہوئی زنجیر کا صدقہ
آغا یہ غلام اپنا کسے حال سنائے
کون ایسا ہے ٹوٹا ہوا دل جس کو دکھائے
اپنے بھی نظر آنے لگے اب تو پرائے
ہے کون تمہارے سوا بگڑی جو بنائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.