Main Hu Ghulam e Haidari
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Murtuza
یا علی یا علی
علی کا نام لو ہر راہ سے گزر جاؤ
جو کام حشر میں آئے وہ کام کر جاؤ
علی سے یا تو محبت کی ڈال لو عادت
علی سے عشق نہیں ہے تمہیں تو مر جاؤ
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
کشتی نوح کا بادباں ہے علی
اور معراج کا میزباں ہے علی
قاب قوسین کے درمیاں ہے علی
حق وہیں پر ملے گا جہاں ہے علی
عصمتوں کے چمن میں کھلے گا علی
لامکاں کے مکاں میں ملے گا علی
کیسے ہو تیری ہمسری یا علی علی علی
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
نقطہ با میں سمٹی کہانی علی
پورے قرآن کی ترجمانی علی
جس کی جنت میں ہے حکمرانی علی
آب زمزم کی وجہ روانی علی
نور خالق تیرا خود بھی نوری ہے تو
اپنی بخشش کی خاطر ضروری ہے تو
تو ہے صفات داوری یا علی علی علی
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
قم باذنی سے مردے جلاتا ہے تو
اور آدم کو بھی بخشواتا ہے تو
کشتی نوح کو کھینچ لاتا ہے تو
سر کو پیش خدا ہی جھکاتا ہے تو
ایک ہی شب ہے جس کو وہ جگا نہیں
جس کا گھوڑا بھی میدان سے بھاگا نہیں
تیرا لقب ہے صفدری یا علی علی علی
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
لافتی نے کہا شاہ مرداں علی
شاہ مرداں علی شیر یزداں علی
میرا ایماں ہے کل ایماں علی
ہونے مجھ کو نہ دے گا پریشاں علی
قبر میں جب بھی وقت حساب آئے گا
تب یہ ساحل کے لب پر جواب آئے گا
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
میں ہوں غلام حیدری یا علی علی علی
حق ادھر مڑتا ہے جس سمت علی مڑتا ہے
اس کی دہلیز پہ خود عرش علا جھکتا ہے
کون سمجھے گا زمانے میں تیری عظمت کو
یہ زمیں کیا ہے فلک پر بھی تیرا قبضہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.