Haza Min Fazl e Hussain Ibn e Ali (as)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بادشاہ جود و سخا وارث نور مصطفی
محسن دین کبریا ہے یہ اذانوں کی صدا
ہذا من فضل حسین ابن علی
آیت عشق یہ فطرس کے پروں پر ہے لکھی
عزت اللہ نے کیا بخشی ہے عزت دیکھو
فاطمہ زہرا کے رومال کی عظمت دیکھو
حر جہاں جاتا ہے اٹھ اٹھ کے یہ کہتے ہیں نبی
سب کی بگڑی ہوئی تقدیر بناتا ہے حسین
جس کو اللہ نہ دیتا ہو دلاتا ہے حسین
دیکھ کر بیٹوں کو راہب یہ انجیل پڑھی
جشن آقا کے نواسے کا مبارک تجھ کو
صدقہ دے اپنے عقیدے کا مبارک تجھ کو
تین شعبان اگر ہے تیرے ہونٹوں پہ ہنسی
بن کے آیا ہے یہ دنیا میں غلام شبیر
یہ بتائے گا زمانے کو مقام شبیر
گود میں لے کے ابوالفضل کو مادر بولی
بولے مولا کہ یہ گستاخی نہ کر بس کر دے
روح جلدی سے میرے دوست کی واپس کر دے
اٹھ کے تسبیح یہ پھر ابن مظاہر نے پڑھی
کب بھلا موت کے دریا میں اترنے دے گا
جانور کو بھی تیرا عشق نہ مرنے دے گا
مرتجز خضر کی مانند ہے زندہ اب بھی
یا علی کہہ کے سماعت کو بڑھا کر دیکھو
کان دیوار سے اک بار لگا کر دیکھو
خانہ کعبہ سے آواز یہی آئے گی
میں نے عیسی سے کہا کیسے شفا دیتے ہو
ایک ہی لمحے میں مردے کو جلا دیتے ہو
ہنس کے کہنے لگے یہ راز ہے سن لو تم بھی
مصلحت ہے جو ابھی رک گئے میرے سرکار
کہہ کے یہ پردہ غیبت میں گئی ہے تلوار
شامیوں چھوڑ رہی ہے جو تمہیں تیغ علی
لوح کے بس میں نہیں ہے نہ قلم میں دم ہے
با خدا ساتوں سمندر کی سیاہی کم ہے
لکھنے بیٹھیں جو ہر اک شے پہ ملک اور نبی
دے رہے ہیں یہ صدا عرش پہ جانے والے
سدرہ روزہ شبیر پہ آنے والے
آج تو تیری ملاقات خدا سے ہو گی
خود سے بنتے نہیں یہ لوگ چنے جاتے ہیں
آج گھر گھر میں تیرے شعر سنے جاتے ہیں
یہ جو عزت ہے زمانے میں تکلم تیری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.