Hussain Bismillah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مصطفی کہہ رہے ہیں
اوصیا کہہ رہے ہیں
انبیا کہہ رہے ہیں
مرتضی کہہ رہے ہیں
کہہ رہا ہے یہی خانہ کبریا
زمین پہ آئیے مولا - حسین بسم اللہ
ہیں انتظار میں زہرا - حسین بسم اللہ
زمین کے ذروں کو صد رشک طور کر مولا
ہے آج تیسری شعبان ظہور کر مولا
پکارتا ہے مدینہ حسین بسم اللہ
بچا لو قہر سے مر جائے گا یہ بیچارہ
پروں کو دیکھ کے فطرس کے مصطفی نے کہا
مریض ہے یہ تمہارا حسین بسم اللہ
حسین لا سے ہے دیتا دلیل الا اللہ
حسین خون علی ہے حسین ثار اللہ
حسین سوروں کا سورہ حسین بسم اللہ
تمام انبیا زینب کی کر رہے تھے ثنا
وہ سارے تھک گئے جب پھر یہ فاطمہ نے کہا
پڑھو بہن کا قصیدہ حسین بسم اللہ
نکل کے رن میں پکاری یہ ذوالفقار علی
دکھا دو آج زمانے کو اختیار علی
بدل دو جنگ کا نقشہ حسین بسم اللہ
زبان بند ہو سب کی جو میری بات کھلے
میرے بھی قلب پہ راز مقطعات کھلیں
پڑھا دیں بس مجھے مولا حسین بسم اللہ
یہ ہاتھ مار کے سینے پہ ماتمی نے کہا
غریب خانے میں تشریف لائیے مولا
کھلا ہے دل کا دریچہ حسین بسم اللہ
نہ رو حبیب کی مادر کریم ہے مولا
ابھی یہ دیکھنا الحمد پڑھتا اٹھے گا
جب اس سے آ کے کہے گا حسین بسم اللہ
یہ مرتجز نے کہا چھوڑ کر نہ جاؤں گا
قسم سعید کی میں سارے تیر کھاؤں گا
کرو تم آخری سجدہ حسین بسم اللہ
یہ بات کرب و بلا آ کے زہرا بولیں گی
جہاں نیام میں تلوار تم نے رکھی تھی
وہیں سے پھر کرو حملہ حسین بسم اللہ
یہ حادثوں سے ہمیشہ تمہیں بچائے گا
لگا لو گھر پہ تکلم یہ کام آئے گا
بڑا حسین ہے طغری حسین بسم اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.