Fatima Kon Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
یا نبی و علی و خدا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
جو نہ سائل سے پوچھے بتا کون ہے
ایسا دنیا میں حاجت روا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
کپڑے رضوان لایا ہے معلوم تھا
در پہ فضہ نے یہ کب کہا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
دے نہ پائے مکمل جواب انبیا
جب یہ پوچھا گیا سیدہ کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
رب حسنین اے سیدہ مرضیہ
میرا ارباب تیرے سوا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
از ازل تا ابد اتنے کم وقت میں
کیا بتائیں علی فاطمہ کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
حامی قاتلان جناب بتول
میں تو انسان ہوں تو بتا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
باب زہرا پہ شب میں یہ جاروب کش
اے ابوذر ذرا دیکھنا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
روز پھرتی ہے باغ فدک کے قریب
یہ بھٹکتی ہوئی آتما کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
شب میں معراج کی رب نے محفل رکھی
جس کا عنوان تھا سیدہ کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
کر کے مدحت نبی و علی نے کہا
اب خدا تو بتا فاطمہ کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
دشمن فاطمہ کو مسلط نہ کر
ہم کو معلوم ہے مومنہ کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
جاؤ گے تم بھی کیسے حشر میں شیخ جی
فاطمہ پوچھتی تو بتا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
کر تبرہ تو تکلم تو کھل جائے گا
دشمن فاطمہ کون تھا کون ہے
کون سمجھے بھلا فاطمہ کون ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.