Jao Ay Zuljanah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Syed Muhammad Shah
کر کے ہمیں خدا کے حوالے اے ذوالجناح
جاؤ اے ذوالجناح جاؤ اے ذوالجناح
خیموں میں جا کے غم نہ کسی کا بڑھائیو
کیسے میں تیری زین سے اترا چھپائیو
تیروں نے کیسے گھیرا نہ ہرگز بتائیو
دینا میری بہن کو دلاسے اے ذوالجناح
بچپن سے اپنا ساتھ رہا آج کے لیے
چادر میں تھی کھلائی غذا آج کے لیے
تجھ کو تھا میری ماں نے چنا آج کے لیے
آ پہنچے اب جدائی کے لمحے اے ذوالجناح
آنکھوں میں بھر کے آخری دیدار لے کے جا
سجاد کے لیے میری دستار لے کے جا
اب جنگ ختم ہو گئی تلوار لے کے جا
سب ہیں یہاں یہ لوٹنے والے اے ذوالجناح
دل کا ایک اور درد سناتا ہوں میں تجھے
آئے وہ وقت جب کہ تو اعلان یہ سنے
لوٹو تبرکات علی و بتول کے
چادر میری بہن کی بچا لے اے ذوالجناح
جاؤ تمہارے صبر سے آگے کی بات ہے
تسکین میرے دل کی جو زہرا صفات ہے
غم جس کے ہیں زیادہ تو تھوڑی حیات ہے
کھائے گی وہ سکینہ تماچے اے ذوالجناح
اب تیرے امتحان کا قصہ تمام ہے
مقتل میں زیر تیخ جو سجدے کا کام ہے
اب اس پہ میرے ساتھ میری ماں کا نام ہے
سجدے کہ بس یہی ہیں تقاضے اے ذوالجناح
اے جاں نثار تیری وفا کے جہاں نثار
تو ایک بچانے والا تو ظالم کئی ہزار
اور اس پہ فکر بن گئی یہ میرے دل کا بار
میری طرح ہو تم بھی تو پیاسے اے ذوالجناح
القصہ جون شہ نے کہا اسپ باوفا
تیری تڑپ سمجھ نہیں سکتے یہ بخدا
ہوں گے نہ باز قتل سے میرے یہ اشقیا
کب تک یہ تیر روک سکو گے اے ذوالجناح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.