Phir Aaya Hai Shaban
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
خوشیاں منانے کے یہ دن ہیں جشن میں جانے کے یہ دن ہیں
تازہ ہوگا ایمان مولا مولا کر پھر آیا ہے شعبان مولا مولا کر
آل نبی کی خوشیوں میں جو خوش ہوتا ہے زندہ ہے
ان کی خوشی سے جو جلتا ہے مردہ ہے وہ مردہ ہے
ہے زیست کا یہ اعلان مولا مولا کر
پہلی شعباں بہنوں والا دن ہے دل یہ کہتا ہے
ہر بھائی سے اس کی بہن نے تحفے میں یہ مانگا ہے
رکھ اپنی بہن کا مان مولا مولا کر
عید کی خوشیوں میں سب نے ملبوس نئے سلوائے ہیں
پھر سے تولا اور تبرا کرنے کے دن آئے ہیں
کر دشمن کی پہچان مولا مولا کر
اپنی فرصت اپنی ضرورت اپنی سہولت یار نہ دے
ارے ذکر علی و آل علی میں ہفتہ اور اتوار نہ دے
ہر پل ہر دم ہر آن مولا مولا کر
گود میں بابا کی ہے غازی اور نصیری تکتا ہے
شانہ ہلا کر ہنستے ہوئے سلمان پھر اس سے کہتا ہے
تو شک میں ہے نادان مولا مولا کر
موقع ہے رمضان سے پہلے تو بھی منا لے خالق کو
اللہ اللہ کرنے والے راضی کر لے رازق کو
خوش ہوگا خود رحمان مولا مولا کر
سامرہ سے دے گی دعائیں خود یاسین کی آل تجھے
قدر کی راتوں میں ہوں گے مقبول سبھی اعمال تیرے
سر پر رکھ کر قرآن مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.