Husain Ki Marzi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین کی مرضی
حسین کی مرضی
حسین کی مرضی
حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
عطا کرے جسے جتنا حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
بس ایک فاطمہ زہرا ہیں جو سمجھتی ہیں
حسین سے بھی زیادہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
نبی یہ کہتے تھے راہب نصیب میں تیرے
کمی کرے یا اضافہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
ہے آج تیسری شعبان حسین آتے ہیں
چلے گی آج سے ہر جا حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
قضا سے ہاتھ چھڑا کر وہ ہو گیا زندہ
حبیب جان گیا تھا حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
طویل سجدہ پیمبر نے اس لیے بھی کیا
سمجھ لے تاکہ صحابہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
علی پوچھا کہ حق مہر کیا لکھا جائے
تو پکاری ثانی زہرا حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
سخی حسین کا ماتم خدا کی مرضی ہے
ہے کردگار کا سجدہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
یہ کربلا ہے کوئی حج نہیں کہ سب آئیں
یہاں پہ چلی ہے مولا حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
رکھے یوں درہم و دینار حر نے ٹھوکر پر
چلائے گی میرا سکہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
نماز پڑھتا ہوں اکبر رضا شاہ کے لیے
بچائے گی میرا سجدہ حسین کی مرضی
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.