Alam Ke Saye Main
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے علم والے
اونچا اپنا علم
جب تک بھی ہیں سینوں دم
اونچا رہے اپنا علم
سجتا رہے بڑھتا رہے اونچا رہے علم
عباس کا علم
علم کے سائے میں
علم کے سائے میں
عباس کے حبدار بیٹھے ہیں
کہیں سلمان و بوذر
اور کہیں مختار بیٹھے ہیں
زباں میں آج میری ایک انوکھی سی روانی ہے
بہت نزدیک شاید
میثم تمار بیٹھے ہیں
پدر سے مٹھیاں عباس کی جھولے میں
کہتی ہے
ابھی سے کربلا جانے کو ہم تیار بیٹھے ہیں
ماہ شعبان ہے مولا پلا جام ولا ہم کو
میرے ساقی تیری
چوکھٹ پہ سب مے خوار بیٹھے ہیں
علم برداری عباس کی تقریب جاری ہے
ابو طالب کے گھر سارے علم بردار بیٹھے ہیں
گئیں ہیں شام و کوفہ دیکھنے عباس کی بہنیں
کہاں چھپ کر ہمارے شیر سے فرار بیٹھے ہیں
علی اصغر کا صدقہ ہے دلوں میں اہل باطل کے
تکلم تیر کی
صورت تیرے اشعار بیٹھے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.