Aye Khuda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
تو ہی اعلی تو ہی افضل تو ہی سب کا کبریا
ہر طرف موجود ہے تو ہر طرف جلوہ تیرا
حمد کے لائق ہے تو ہے تیرا بندہ مصطفی
اے خدائے لم یزل اے مالک ارض و سما
جس طرف نظریں اٹھائیں تجھ کو دیکھا چار سو
آیتوں میں تو ہی تو ہے سورتوں میں تو ہی تو
بائے بسم اللہ سے والناس تک جلوہ تیرا
پاس اپنے کچھ نہیں ہے چند آنسو لائے ہیں
ٹھوکریں دنیا کی کھا کر تیرے در پر آئے ہیں
بند ہیں در سب کے تیرا باب رحمت ہے کھلا
ساحل امید پر آخر سفینہ آ گیا
رحمتوں کا برکتوں کا پھر مہینہ آ گیا
ہم گناہگاروں کی یا رب بخش دے ساری خطا
پیار سے ماں باپ کے بڑھ کر کریمی ہے تیری
میرے مالک میرے خالق کیا رحیمی ہے تیری
رزق دیتا ہے اسے بھی وہ جو ہے منکر تیرا
گل میں تو خوشبو میں تو ہے تیری رحمت کو بہ کو
سرحد جبریل سدرہ اس سے آگے ہو ہی ہو
قل ہو اللہ احد ہے تیری وحدت کا پتا
زلزلے ہیں اور غربت ہے کہیں پر ہے وبا
آفتوں نے گھیر رکھا ہے زمین کو جا بجا
تیرے بندوں کو ہے یا رب صرف تیرا آسرا
آ رہی ہے روز و شب تیری مشیت کی صدا
اس نے کچھ کھویا نہیں جس نے بھی تجھ کو پا لیا
اس نے کیا پایا بھلا جس نے بھی تجھ کو کھو دیا
مل گیا موقع مجھے افکار کی تجدید کا
سامنے تھا وہ مدرس خطبہ توحید کا
اے تکلم حمد لکھنے کا نجف میں ہے مزہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.