Likh Fatema Zahra Ki Sana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
یا فاطمہ زہرا -
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
کر دے گا کرم تجھ پہ خدا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
کوثر کو عطا کر کے صدا دی یہ خدا نے
بنتا ہے خدیجہ کا صلہ اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
ماں نے کہا کرنی ہے مجھے مجلسیں زہرا
بیٹا ذرا محنت سے کما اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
آثار ندامت جو پڑھے حر کی جبیں پر
شبیر نے رومال کسا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
مہدی سے ملاقات ہو یوں وقت کی چکی
اے بی بی ذرا تیز چلا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
وہ دیکھ دعا دیتی ہیں حسنین کی مادر
ماتم میں ذرا ہاتھ اٹھا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
ماتم کی عبادت ہو یا سجدے کی عبادت
دل دونوں نمازوں میں لگا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
راہب کی طرف دیکھ کے شبیر پکاریں
یہ سات پسر کافی ہیں یا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
اک نور نظر آئے گا ہمراہ علی کے
معراج کا پردہ جو اٹھا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
جو خود کو سمجھتی ہے کنیز در زہرا
اس سر پہ ضروری ہے ردا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
موکب سے کوئی پیاسا نہیں جائے تکلم
زواروں کو آواز لگا اور زیادہ
لکھ فاطمہ زہرا کی ثنا اور زیادہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.