Aa Gaya Sher E Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عباس
امیرِ لشکرِ حسین
بڑا بلند حوصلہ
مثالِ شاہِ لا فتیٰ
غرورِ آلِ مصطفیٰ
وفا بہ حدِ معجزہ
ہزبرِ دشتِ نینوا
امیرِ لشکرِ حسین
عباس، عباس، عباس، عباس
آگیا، آگیا، آگیا شیرِ علی آگیا شیرِ علی
شام کی فوج یہ کہتے ہوئے دریا سے ہٹی
آگیا، آگیا، آگیا شیرِ علی
پر سمیٹے ہوئے جبریل نے آواز یہ دی
آگیا شیرِ علی
رعب سے شیرِ دلاور کے فلک بھی خم ہے
چھوٹے حضرت کی سواری کا عجب عالم ہے
چاند پڑھتا ہے سرکتی ہے گھٹا اے ساری
آگیا شیرِ علی
رن میں عباس ہی عباس دکھائی دیں گے
آج صفین کے مردے بھی دہائی دیں گے
فوج کے حال میں یاد آئے گا سب کو ماضی
آگیا شیرِ علی
الاماں الاماں الاماں
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرخِ کہن کانپ رہا ہے
رستم کا بدن زیرِ کفن کانپ رہا ہے
ہر قصرِ سلاطینِ زمن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل لرزتے ہیں سمیٹے ہوئے پر کو
آگیا شیرِ علی
شام والوں کے لیے وقتِ زوال آیا ہے
آج زہرا کی مشیت کو جلال آیا ہے
الاماں کہتے ہیں جنات و ملک حور و پری
آگیا شیرِ علی
دمبہ خوب سورِ سرافیل ہوا ہے اس دم
کیا قیامت ہے لرزتے ہیں پہاڑوں کے قدم
زلزلہ ہے یا زمین لیتی ہے سانسیں جلدی
آگیا، آگیا، آگیا شیرِ علی
راحت کے محلوں کو بلا پوچھ رہی ہے
ہستی کے مکانوں کو فنا پوچھ رہی ہے
تقدیر سے عمر اپنی قضا پوچھ رہی ہے
دوزخ کا پتا فوجِ جفا پوچھ رہی ہے
الحشر جو مردے نہ پکاریں تو غضب ہے
الموت زبانِ ملک الموت پہ رب ہے
آگیا شیرِ علی
تیغِ عباس بھی بجلی کی چمک جیسی ہے
لشکرِ شام کی یہ کالی گھٹا کہتی ہے
آج میدان میں برسات سروں کی ہوگی
آگیا شیرِ علی
رن سے ہر بھاگنے والا یہ صدا دیتا ہے
شیر کے ہاتھ میں تلوار نہیں نیزہ ہے
یہ اسی نیزے سے ہم سب کو گرا دے گا ابھی
آگیا شیرِ علی
اللہ رے آمد آمدِ عباس صف شکن
لرزاں تھے کوہ ہلتے تھے دل کانپتا تھا تن
جنگل کے شیر بن گئے تھے خوف سے ہرن
اک شور تھا کہ آج پڑے گا غضب کا رن
یہ شیر کم نہیں اسدِ قلعہ گیر سے
گویا مقابلہ ہے جنابِ امیر سے
آگیا شیرِ علی
ہر طرف موت کا میدان میں لگا ہے پہرا
زیرِ لب پڑھتے تھے علی جس طرح سے یا زہرا
ویسے میدان میں دہراتے ہوئے نادِ علی
آگیا شیرِ علی
ہوگئی آپ کے آنے پہ تکلم کافی
لکھ چکے آمدِ عباس ابھی سارے دبی
ان کے مصرعوں کی صدا گونج رہی ہے ابھی
آگیا شیرِ علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.