Namaz e Wila
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے ضامن غریباں
اے حامی یتیماں
اے رضا رضا جاں
ادا یوں نماز ولا ہو رہی ہے
امام رضا کی ثنا ہو رہی ہے
کرم مجھ پہ مولا کیے جا رہے ہیں
یہ دنیا بھلا کیوں خفا ہو رہی ہے
مبارک ہو تجھ کو اے مشہد کے زائر
ابھی خلد تجھ کو عطا ہو رہی ہے
یہ صحن شفا ہے وہ سرحد جہاں پر
اجل زندگی سے جدا ہو رہی ہے
تیرا سکہ بندھا ہے بازو پہ جب سے
میرے حق میں قم میں دعا ہو رہی ہے
بتایا ہے تصویر نے شیر بن کر
یوں تخلیق خلق خدا ہو رہی ہے
کیا ذیقعد کی گیارہویں آ گئی ہے
حسین اور قم کی فضا ہو رہی ہے
خدا کا بھی مجرم علی کا بھی مجرم
نصیری کو دوہری سزا ہو رہی ہے
سب آہستہ بولو کہ صحن شفا میں
کسی درد دل کی دوا ہو رہی ہے
فدا جیسے ہوتا ہے جگنو دیے پر
یوں مشہد پہ جنت فدا ہو رہی ہے
مضیف حرم میں رضاۓ رضا سے
عطا ھل اتی کی عطا ہو رہی ہے
خدا اس سے کیسے ہو راضی کہ جس سے
محمد کی بیٹی خفا ہو رہی ہے
حسن ہر زمانے میں شاعر کی عزت
بہ فیض امام رضا ہو رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.