Mujhe rok lo baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
میں شام جائوں گی نہ تمہیں چھوڑ کے تنہا
مجھے روک لو بابا
بس آج سے قدموں میں ہی سوئے گی سکینہ
مجھے روک لو بابا
مل جائے جو موقع تو کروں سب کی نیابت
بیٹی کہیں بن کر کہیں ہمشیر کی صورت
روئے گی ہر اک لاش پہ جا جا کے یہ دُکھیا
مجھے روک لو بابا
میں شام جائوں گی ۔۔۔
بے جان سہی سامنے نظروں کے ہے میرے
مقتل میں ہے بکھرے ہوئے سب اپنوں کے لاشے
اس دشت میں آباد ہے بابا میری دُنیا
مجھے روک لو بابا
میں شام جائوں گی ۔۔۔
بُجھ جائے گی اس طرح میری تشنہ دہانی
پیاسوں کو تیرے نام پہ پلوائوں گی پانی
غازی کی قسم آج سے بن جائوں گی سقہ
مجھے روک لو بابا
میں شام جائوں گی ۔۔۔
بیٹوں کا ادا فرض کرے گی تیری بیٹی
نزدیک یہاں سے کوئی آبادی تو ہو گی
لائوں گی کفن مانگ کے لوگوں سے تمہارا
مجھے روک لو بابا
میں شام جائوں گی ۔۔۔
منظر وہ تکلم کا قلم رُک نہیں سکتا
جب شمر نے بچی کو جُدا شہہ سے کیا تھا
کہتی رہی شبیر سے مُڑ مُڑ کے سکینہ
مجھے روک لو بابا
میں شام جائوں گی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.