Zahra (sa) Ki Manqabat Ka Saliqa Kuch Aur Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
زہرا کی منقبت کا سلیقہ کچھ اور ہے میر حسن میر
مالک کوثر تیرا شوہر تیرا ثنا خواں خود ہے خدا
زہرا کی منقبت کا سلیقہ کچھ اور ہے
یعنی کلام پاک کا لہجہ کچھ اور ہے
کعبے سے بھی عظیم ہے شیر خدا کا گھر
اس گھر میں بھی بتول کا حجرہ کچھ اور ہے
فضہ کو آیتوں نے گلے سے لگا لیا
یعنی حسن حسین کی آیا کچھ اور ہے
جنت کی سیر کیسی وہ مالک ہیں خلد کے
معراج مصطفی کا خلاصہ کچھ اور ہے
مغرب کی قصر ہو نہیں سکتی کبھی نماز
حق جناب فاطمہ زہرا کچھ اور ہے
سورج اچھالا چاند کو سکہ بنا لیا
زہرا کے لاڈلوں کا کھلونا کچھ اور ہے
زہرا کے دشمنوں پہ اپنی زبان میں
سچ پوچھیے تو لطف تبرا کچھ اور ہے
قرآن نے علی کو کہا راہ مستقیم
واعظ یہ کہہ رہا ہے وہ راستہ کچھ اور ہے
عشق علی کے جرم میں مارے گئے جو لوگ
جنت میں ان شہیدوں کا رتبہ کچھ اور ہے
قرآن ہے بیاض تکلم اسی لیے
بی بی کی مدح خوانی کا بستہ کچھ اور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.