Ya Zahra (Midhat e Zahra)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
یا زہرا یا زہرا یا زہرا یا زہرا
اتری ہے آج فاطمہ زہرا زمین پر
کیسے رہے دماغ زمین کا زمین پر
جبریل کس سے پوچھ کے لائے گا آیتیں
زہرا یہی ہے تو بھی ہاں
زہرا یہی ہے تو بھی ٹھہر جا زمین پر
خود آکے دے گی موت سنا رن کو زندگی
ہاں زہرا بچھا رہی ہے مصلی زمین پر
وہ جا رہی ہے عرش پہ زہرا کی روٹیاں
وہ آ رہا ہے دہر کا سورہ زمین پر
زہرا نے خود دعا کو اٹھائے ہیں اپنے ہاتھ
ہاں عباس تم کو آنا پڑے گا زمین پر
ہاں جنت سے کربلا کا پتا پوچھتی ہوئی
آدم کے ساتھ آئی ہے حوا زمین پر
بیکار ہے یہ اس کو جہنم میں بھیج دو
ارے ایک بوجھ ہے یہ دشمن زہرا زمین پر
ہوتا ہے آسماں پہ تلاوت میں وہ شمار
پڑھیے جو سیدہ کا قصیدہ زمین پر
تقسیم کرتی فاطمہ زہرا اگر فدک
باقی نہ رہتا کوئی بھی بھوکا زمین پر
یہ بھی تو مصطفی ہے تکلم اسی لیے
ملتا نہیں بتول کا سایہ زمین پر
ہاں اتری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.