Roab abbas ki ankho mein hai haider jaisa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
رعب عباس کی آنکھوں میں ہے حیدر جیسا
آنکھ بھر کر جسے دیکھا ہوا پتھر جیسا
رعب عباس کی آنکھوں میں ہے حیدر جیسا
کہہ کے یہ ہاتھ علمدار نے خود روک لیا
حرملہ تیرے لیے کافی ہے اصغر جیسا
تیری سقائی کا اعجاز ہے عباس علی
پانی ملتا ہے پانی ملتا ہے سبیلوں پہ بھی کوثر جیسا
کون میداں میں ہے صفین کے غازی یا علی
کشمکش میں ہے کھڑا مالک اشتر جیسا
کوئی کم ظرف اسے بھی نہ خدا کہہ دے کہیں
ہو بہو چہرہ عباس ہے حیدر جیسا
انگلیوں پر ہی اٹھا لیتا وہ کاندھے کی جگہ
مشک کا وزن جو ہوتا در خیبر جیسا
انبیا بول اٹھے دیکھ کے عباس کا نور
صرف حیدر ہی بنا سکتا ہے حیدر جیسا
لشکر شر پہ نظر ڈال کے غازی نے کہا
حال ہوگا فرعون کے لشکر جیسا
لوح محفوظ کے بھی بس میں نہیں حر کی قسم
لکھتے ہیں حضرت عباس مقدر جیسا
ہے حبیب ابن مظاہر کو لکھے خط کا کرم
لکھتا ہے مدحت شبیر جو اکبر جیسا
عباس عباس عباس عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.