Husain baat rahe hai nijaat le jao
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
بتول بانٹ رہی ہیں نجات لے جاؤ
حسین بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کچھ آنسوؤں کے عوض کائنات لے جاؤ
بتول بانٹیں گی صدقہ حسین کا اس رات
سمیٹ سکتے ہو جتنا وہ ساتھ لے جاؤ
یہ کربلا ہے یہ معجز نما کی بستی ہے
کفن میں اس کے لپیٹو حیات لے جاؤ
جو آج تک نہ ملا ہو تمہیں خدا کی قسم
وہ آکے تیسری شعبان کی رات لے جاؤ
کہیں گے ماتمی حلقوں سے لوگ محشر میں
ہمیں حسین کی جنت میں ساتھ لے جاؤ
ہے جس میں بارہ اماموں کے نام لکھے ہوئے
لحد میں ساتھ اسلامیات لے جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.