Allah o akbar ya ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی۔۔۔ علی علی
یا علی و یا علی و یا علی
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لافتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
منقبت پڑھتا ہے تیری رب اکبر یا علی
یا علی یا علی اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
تیری ٹھوکر میں فنا ہے تیری ٹھوکر میں بقا
مردہ کر دیتی ہے زندہ تیری ٹھوکر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
کونسی نعمت نہیں بیٹے کے دسترخوان پر
خود گزارہ جو کی سوکھی روٹیوں پر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
جنتیں اپنی بنا کر بیچتا ہے شہر میں
یہ ہے تیرے آٹھویں درجے کا نوکر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
ہاں دو سگی بہنوں کی طرح فاطمہ اور ذوالفقار
بات کرتی ہے تیرے بارے میں اکثر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
مرد بھی دیوار شق دیکھے تو ہٹ جائے مگر
آگے بڑھتی جا رہی ہے تیری مادر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
دیکھ کر عباس کو صفین میں لڑتا ہوا
خود علی کہنے لگے اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
صرف آدم ہی نہیں ہر آدمی کا تھا وجود
خاک تھی جو آپ کی مٹھی کے اندر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
نزع کے عالم میں یہ ذرہ نوازی شکریہ
تم تکلم کے لیے خود آئے چل کر یا علی
اللہ اکبر یا علی
اللہ اکبر یا علی
یا علی و یا علی و یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.