Faqeer ki sada hussain hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا حسین، یا حسین۔۔۔ حسین حسین
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دیں است حسین، دیں پناہ است حسین
سر داد نہ داد، دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین
فقیر کی صدا حسین ہے
جو بندگی کا ناز ہے
حقیقت نماز ہے،
وہ بندہ خدا حسین ہے
نظر ہے خیمہ گاہ پر
زمین و آسمان کی
سکوت میں ہے زندگی
گھڑی ہے امتحان کی
ہے سانس موت کی رکی
لرز رہی ہے روشنی
دیا بجھا رہا حسین ہے
اے جانے والے رک ذرا
اداس کیوں ہے اس قدر
قلم ہے اس کے ہاتھ میں
حسین سے تو بات کر
یہ لوح پھر بنائے گا
تجھے پسر دلائے گا
خدا کا لاڈلا حسین ہے
سموں سے ذوالجناح کے
یہ عرش کیوں لپٹ گیا
فلک پہ مہر رک گیا
فرات پیچھے ہٹ گیا
ہے زلزلہ زمین کو
ابھی تو آستین کو
الٹنے جا رہا حسین ہے
فلک پہ لکھے جاتے تھے
نصیب کل کی بات تھی
کریم کے ظہور سے
روش یہ اب بدل گئی
یہیں پہ ہوگا سب رقم
اٹھا کے لوح اور قلم
زمیں پہ آگیا حسین ہے
امیر کو سلام کر
کسی نے جب یہ دی صدا
پکارا مسلم علی
میں قید ہوں تو کیا ہوا
سلام کیوں کروں اسے
پتا نہیں ہے کیا تجھے
امیر بس میرا حسین ہے
حسین نے یہ تربیت
بتول سے ہی پائی تھی
بچالی اپنے خون سے
ولایت علی ولی
گلی گلی، نگر نگر
علی علی ہے اب مگر
علی کے لب پہ یا حسین ہے
یا حسین
عجب سفر ہے عشق کا
سکون آبلوں میں ہے
نجف سے کربلا تلک
یہ شور قافلوں میں ہے
چلو حسینیو چلو
ذرا سا تیز اور چلو
تمہیں بلا رہا حسین ہے
وہ اپنے دوست کے لیے
قضا کا سر اتار دے
مجال کیا ہے موت کی
حبیب کو جو مار دے
حیات موت لائے گی
پلٹ کے اب تو آئے گی
زبان دے چکا حسین ہے
تکلم حسینیت
یہ اس کا انتقام ہے
علی کی لاڈلی سے اب
قضا کا سب نظام ہے
بتا رہی ہے یہ زمیں
یزیدیت کہیں نہیں
جگہ جگہ پہ
یا حسین ہے، یا حسین، یا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.